Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں پولیس نےایک کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ،کورنگی کے نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہےجبکہ شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثے میں4افراد زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے منگھوپیر کے گوٹھ پیرمحمد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی منگھو پیر کے مطابق، دونوں دہشت گروں کے قبصے سے دستی بم، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق، دونوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ادھر کورنگی کے نالے سے ایک شخص کی لاش ملی ہے،جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔لاش کو جناج اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
شاہراہ فیصل پر کارساز کے قریب پولیس وین اور ٹیکسی میں تصادم کے باعث دو پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، جہیں فوری طور پر اسپتال پہنچا دیا گیا۔