Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف آج قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے ۔ کمیٹی ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز سمیت امور کشمیر کا خصوصی جائزہ لے گی۔
وزیراعظم نواز صحت یاب ہو کر ایک بار پھر متحرک ہو گئے،وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں مسلح افواج کے سربراہان سمیت دفاع، داخلہ ، محکمہ خزانہ کے وفاقی وزرا شریک ہوں گے،اجلاس میں ملک کی اندرونی وبیرونی سیکیورٹی معاملات سمیت دیگراہم امورکا جائزہ لیا جائے گا۔
مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اجلاس میں خصوصی غور ہو گا جبکہ آپریشن ضرب عضب کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔