کپل کو شو میں آنے والی ہے بڑی تبدیلی
ممبئی: بھارتی مشہور مزاحیہ شو 'دی کپل شرما شو' جو لوگوں کے درمیان بے حد مقبولیت کا حامل ہے ، اس شو کو کامیاب بنانے میں اس کے مزاحیہ کرداروں کا اہم ہاتھ ہے۔
جس وقت یہ شو بند ہوا اس وقت کچھ کردار ایسے تھے جنہوں نے کپل کے ساتھ ان کے نئے شو میں جانے سے انکار کر دیا تھا۔ مگر اب انہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اب اپنا فیصلہ تبدیل کر کے کپل کے شو کا دوبارہ حصہ بننے کا ارادہ کر لیا ہے۔
بھارتی مشہور اداکارہ اپاسنا سنگھ جو کہ کپل کے شو بواجی کا کردار ادا کرتی تھیں ، ان پاکستانی مشہور کامیڈین نسیم وکی کے ساتھ بطور بیوی کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔
شو میں واپسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر پچھتا رہیں ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طور پر کرشنا کے ساتھ شو کرنے میں مطمئن نہیں، انہیں لگتا ہے کہ ان کو محض اس لئے کپل کے ساتھ جانے سے روکا گیا کہ وہ کپل کو نیچا دکھا سکیں۔
کامیڈی نائٹ ود کرشنا ابھیشیک شو کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ اس شو کا اسکرپٹ بہت خراب ہے اور یہ کہیں سے بھی مزاحیہ شو نہیں لگتا۔
Look whose bak .... wooohooo ... !!! #weRfamily #naseemji #upasnaji #TheKapilSharmaShow ... masti doubled up dis sun pic.twitter.com/ojtkrX6Zhk
— Preeti simoes (@preeti_simoes) July 21, 2016
بشکریہ: مس مالنی ڈاٹ کام