Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دبئی:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو دبئی طلب کرلیا، رینجرزاختیارات کے معاملے پرمشاورت کی جائے گی۔سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے معاملے پرقانونی مشاورت کے لیے فاروق ایچ نائیک کودبئی طلب کرلیا۔دونوں رہنماوں کی دبئی میں ہونے والی ملاقات میں رینجرزاختیارات پروفاق اورسندھ میں آئینی تنازعے کے حل کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ فاروق ایچ نائیک سابق صدر کو رینجرزکی تعیناتی کے حوالے سے وفاق کو حاصل اختیارات سے آگاہ کریں گے۔سندھ حکومت کی جانب سے ممکنہ قانونی اورآئینی طریقے سے معاملہ حل کرنے کے حوالے سے تجاویز پربھی غورکیا جائے گا۔
دبئی:پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے فاروق ایچ نائیک کو دبئی طلب کرلیا، رینجرزاختیارات کے معاملے پرمشاورت کی جائے گی۔
سابق صدراورپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے معاملے پرقانونی مشاورت کے لیے فاروق ایچ نائیک کودبئی طلب کرلیا۔دونوں رہنماوں کی دبئی میں ہونے والی ملاقات میں رینجرزاختیارات پروفاق اورسندھ میں آئینی تنازعے کے حل کے لیے مشاورت کی جائے گی۔
فاروق ایچ نائیک سابق صدر کو رینجرزکی تعیناتی کے حوالے سے وفاق کو حاصل اختیارات سے آگاہ کریں گے۔سندھ حکومت کی جانب سے ممکنہ قانونی اورآئینی طریقے سے معاملہ حل کرنے کے حوالے سے تجاویز پربھی غورکیا جائے گا۔