سپریم کورٹ نےایان علی کےوارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے

اپ ڈیٹ 22 جولائ 2016 09:58am

اسلام آباد:کسٹم انسپکٹراعجاز چوہدری قتل کیس میں سپریم کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیئے۔

جسٹس اعجازافضل خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ماڈل گرل ایان علی کی درخواست کی سماعت کے بعد وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے۔

ماڈل کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میری موکلہ کے خلاف غلط اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے،وارنٹ گرفتاری بھی غلط جاری کئے گئے ہیں،اس ٹرائل کی وجہ سے میری موکلہ کو مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

جس کے بعد عدالت نے سیکرٹری داخلہ، ایس ایچ اوتھانہ وارث خان اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے،مزید کارروائی منگل کوہوگی۔

Read Comments