Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:تحریک انصاف کے کارکن ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف انصاف ہاوٴس کراچی کے باہر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور ڈاکٹرعارف علوی پر برس پڑے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ چند لوگوں کے دھمکانے سے انہیں پارٹی سے نہیں نکالا سکتا، احتجاج کرنے والے ہی پارٹی سے باہر جائیں گے۔عمران خان کے کراچی انصاف ہاوٴس پہنچنے پر کارکنوں نے مقامی قیادت کے خلاف احتجاج کیا،مشتعل کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف علی زیدی اور عارف علوی کے خلاف نعرے بازی کی۔ چیئرمین تحریک انصاف کے کراچی پہنچنے پر انصاف ہاوٴس کے دروازے بند کردیئے گئے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کراچی میں کارکنوں پر برس پڑے۔کہا کہ یہ مت سمجھیں کے سو لوگ مل کر مجھے ڈرا دیں گے۔چند لوگوں کے جمع ہونے سے علی زیدی کو نہیں نکالا جاسکتا۔عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہم سے غلطیاں ہوئیں،جنہیں دور کرنے کے لیے الیکشن سیل قائم کردیا گیا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل میں فیصلے آئے،چار میں سے تین وکٹیں گریں۔دھاندلی ثابت ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن نے کیس کو نہیں پکڑا۔انہوں نے کہا کہ میرٹ کا صرف ایک ہی سسٹم ہے اور وہ ہے الیکشن۔
کراچی:تحریک انصاف کے کارکن ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف انصاف ہاوٴس کراچی کے باہر پی ٹی آئی رہنما علی زیدی اور ڈاکٹرعارف علوی پر برس پڑے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ چند لوگوں کے دھمکانے سے انہیں پارٹی سے نہیں نکالا سکتا، احتجاج کرنے والے ہی پارٹی سے باہر جائیں گے۔
عمران خان کے کراچی انصاف ہاوٴس پہنچنے پر کارکنوں نے مقامی قیادت کے خلاف احتجاج کیا،مشتعل کارکنوں نے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف علی زیدی اور عارف علوی کے خلاف نعرے بازی کی۔
چیئرمین تحریک انصاف کے کراچی پہنچنے پر انصاف ہاوٴس کے دروازے بند کردیئے گئے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کراچی میں کارکنوں پر برس پڑے۔کہا کہ یہ مت سمجھیں کے سو لوگ مل کر مجھے ڈرا دیں گے۔چند لوگوں کے جمع ہونے سے علی زیدی کو نہیں نکالا جاسکتا۔
عمران خان نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں ہم سے غلطیاں ہوئیں،جنہیں دور کرنے کے لیے الیکشن سیل قائم کردیا گیا ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن ٹریبونل میں فیصلے آئے،چار میں سے تین وکٹیں گریں۔دھاندلی ثابت ہونے کے باوجود الیکشن کمیشن نے کیس کو نہیں پکڑا۔
انہوں نے کہا کہ میرٹ کا صرف ایک ہی سسٹم ہے اور وہ ہے الیکشن۔