بلوچستان :اے آئی جی عاشر حمید کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے

شائع 22 جولائ 2016 02:07pm

کوئٹہ :اے آئی جی عاشر حمید اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں ۔ان کا حال ہی میں بلوچستان میں تبادلہ ہوا تھا۔

ذرائع کے مطابق عاشر حمید کی موت گولی لگنے سے ہوئی ہے ۔عاشر حمید اسلام آباد پولیس میں بھی تعینات رہ چکے ہیں ۔پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اورواقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک قتل کے محرکات کا معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

Read Comments