کشمیر الیکشن ،عوام نے منفی سیاستدانوں کو مسترد کردیا ،نواز شریف

شائع 22 جولائ 2016 02:16pm

مظفرآباد:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کشمیر انتخابات کے نتائج نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا۔

مظفرآباد آزاد کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جب نتائج آنا شروع ہوئے تو مظفرآباد آنے کےلئے بے تاب ہوا،دوتہائی اکثریت دلوانے پر عوام کا شکر گزار ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ کشمیر کے عوام نے منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیا ہے،دھرنا دینے والوں نے دو اور ن لیگ نے بتیس نشستیں حاصل کیں۔

وزیراعطم کا کہنا تھا کہ سیاسی مہم کے دوران مجھے بہت برا بھلا کہا گیا،مگر جواب نہیں دیا،سیاست میں کامیاب دھرنے سے نہیں،کچھ کرنے سے آتی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم موٹر وے کے بانی ہیں،کشمیر میں موٹروے اور سڑکوں کا جال بنادیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو نہیں بھولنا چاہئے جو بھارتی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے والے ہیں،وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں کشمیر اور پاکستان میں کوئی فرق نہیں سمجھتا ،جتنا پاکستانی ہوں اتنا ہی کشمیری ہوں۔

Read Comments