Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈارکا کہنا ہے کہ الیکشن یونیفائیڈ قوانین کا مسودہ آخری مراحل میں ہے۔ دو ہفتوں تک حتمی جائزہ لیکرسیاسی جماعتوں کو بھجوا دینگے۔
انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی صدارت میں ہوا۔ جس میں سینیٹ ہول کمیٹی کی بھجوائی گئی تجاویزپرغوراورالیکڑانک ووٹنگ مشین کے استعمال پرالیکشن کمیشن حکام نے بریفننگ دی ۔
اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے طریقہ کارمیں تبدیلی سے متعلق چیئرمین سینیٹ کی سفارشات ذیلی کمیٹی کو بھجوا دی ہیں ۔ الیکشن کمیشن الیکٹرانک اوربائیومیٹرک ووٹنگ مشینوں کے استعمال پرتجربات کررہا ہے ۔ سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے سے متعلق قائمہ کمیٹی کی تجویزبھی ذیلی کمیٹی کو بھجوا دی ہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی مدت کے اندرالیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا ۔