لالی وڈ کی خوبرو اداکارہ نور بخاری کی فلم عشق پوزیٹو بائیس جولائی کو سینیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے، اداکارہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فلموں کے مقابلے میں ان کی فلم ضرور کامیاب ہوگی۔
لاہور میں لالی وڈ فلم عشق پوزیٹو کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں اداکارہ نور، اداکار ولی حامد علی سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی، فلم اداکارہ نور کی ہدایت کاری میں بنائی گئی ہے۔
فلم کی کہانی لواسٹوری پر بنی ہے جس میں بھارتی اداکار سونو سود نے بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اداکارہ نور کہنا تھا کہ ملک میں بھارتی فلموں کے باوجود ان کی فلم اچھا بزنس کرنے میں کامیاب ہوگی۔
لالی وڈ فلم عشق پوزیٹو جمعے کے روز ملک بھر کے چھیانویں سینما گھروں کی زینت بنے گی،فلمی حلقوں کی جانب سے فلم عشق پوزیٹو کو انڈسٹری میں ایک اہم فلم کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔