اپ ڈیٹ 23 جولائ 2016 06:17am

قندیل بلوچ کے بھائیوں سمیت چار افراد گرفتار

ملتان :قندیل بلوچ قتل کیس میں پولیس کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے قندیل بلوچ کی دو بھابیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان کی گرفتار مبینہ قاتل وسیم سے تفتیش کے نتیجے میں عمل میں آئی۔

سوشل میڈیا کی سیلبریٹی اور ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کو شک ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل میں ایک سے زائد افراد ملوث ہیں۔

تازہ پیشرفت میں پولیس نے وسیم کے رشتہ دار حق نواز اور مقتولہ کی دو بھابیوں کو ڈیرہ غازی خان سے گرفتار کر لیا،پولیس نے قندیل کے قتل کے بعد وسیم کو اپنی ٹیکسی میں ڈیرہ غازی خان سے لے جانے والے ڈرائیور عباسی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم وسیم نے قندیل بلوچ کے موبائل اپنی بھابیوں کو دیے تھے۔گزشتہ روز مبینہ قاتل وسیم کو پولی گراف ٹیسٹ کیلئے لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔وسیم پچیس جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہے۔

Read Comments