Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :متحدہ قومی موومنٹ نے کراچی میں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ایم کیوایم کے رہنماؤں وسیم اختر، رؤف صدیقی سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاریوں کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
ایم کیوایم کے رہنما ارشد وہرہ نے کہا کہ قانون کی پامالی کی جارہی ہے،منتخب نمائندوں کی گرفتاری سے قبل اسپیکر سے اجازت لینا ہوتی ہے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ آج کا مظاہرہ گرفتاریوں کے خلاف نہیں بلکہ قانون کے قتل کے خلاف ہے، انصاف سے یقین اٹھنے تک اعلی عدالتوں سے رجوع کریں گے۔
ایم کیوایم رہنماؤں کا مذید کہنا تھا کہ جھوٹی جے آئی ٹی کی بیناد پر متحدہ رہنماوں کو گرفتار کیا گیا، جو اپنا ضمیر بیچ دے اسکا نام جے آئی ٹی سے نکال دیا جاتا ہے۔