شائع 23 جولائ 2016 09:14am

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

لاہور:شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم 'سونگ آف لاہور' نے لندن میں ہونے والے انڈین فلم فیسٹیول میں آڈیئنس چوائس ایوارڈ جیت لیا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم 'سونگ آف لاہور' کا موضوع لاہور میں بسنے والے موسیقی کے ایک گھرانے سے منسلک ہے۔

دستاویزی فلم کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی مل رہی ہے،لندن میں  انڈین فلم فیسٹیول 2016 کا میلہ سجایا گیا جس میں واحد پاکستانی دستاویزی فلم  'سونگ آف لاہور' کو آڈیئنس چوائس ایوارڈ دیا گیا۔

شرمین عبید نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس خبر کو شیئر بھی کیا،دستاویزی فلم  میں  شرمین نے اینڈی شوکین کے ساتھ مشترکہ ہدایت کاری کی ہے۔

Read Comments