لیموں کا ماسک
:اجزاء
ایک انڈے کی سفیدی
ایک چائے کا چمچ شہد
ایک چائے کا چمچ دودھ
ایک چائے کا چمچ لیموں کا رس
:ماسک بنانے کا طریقہ
انڈے کی سفیدی کو پھینٹیں اور تمام اجزاء کو اس میں شامل کر لیں اور اچھی طرح مکس کر لیں، مکسچر کو مزید گاڑھا بنانے کے لئے اس میں جو کا دلیہ شامل کریں۔
ان اس ماسک کو بیحد احتیاط کے ساتھ پندرہ منٹ کے لئے چہرے پر لگائیں،اس کے بعد گرم کپڑے کا اسفنج کی مددسے صاف کرلیں اور اس کے بعد منہ دھو لیں۔
ہلدی کا ماسک
:اجزاء
ایک چوتھائی چائے کا چمچ ہلدی پاوڈر
ایک کھانے کا چمچ اواکادو
ایک چائے کا چمچ دہی
:ماسک بنانے کا طریقہ
(اواکادو کو کچل لیں (چاہیں تو بلینڈر میں کچل لیں چاہیں تو کانٹے کی مدد سے اس کا گودا نکال لیں
اب ایک پیالی میں اواکادو کا گودا ،دہی اور ہلدی پاؤڈر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں
اب اس ماسک کو سرکلر موشن میں اپنے چہرے پر لگائیں،اور پانچ منٹ کے لئے چھوڑ دیں،اس کے بعد چہرہ دھو لیں۔
اس ماسک سے متعلق اہم ہدایات
اواکادواور دہی کا آپ کے بالوں میں جکڑ جانے کا خدشہ ہوتا ہے اس کہ لئے اس ماسک کو لگانے سے قبل اپنے بال اچھی طرح باندھ لیں۔
خیال رہے کہ اس ماسک کو بناتے وقت دہی کا انتخاب سوچ سمجھ کر کریں اس حوالے سے گریک دہی کا انتخاب کریں کیوں کہ یہ آپ کی جلد کے لئے نقصان دہ نہیں ہے۔
اس ماسک کو لگانے سے پہلے یہ ذہن میں رکھیں کہ ہلدی اور دہی کے داغ آسانی سے نہیں جاتے اس لئے پرانے کپڑے پہن لیں۔
چاکلیٹ اور جو کے دلئے کا ماسک
ایک تہائی کپ کوکو پاؤڈر
ایک چوتھائی کپ شہد
ایک چائے کا چمچ گاڑھی کریم یا کھٹی کریم
تین چائے کے چمچ جو کا دلیہ
:ماسک بنانے کا طریقہ
جو کے دلیے کو بلینڈر میں ڈالیں اس کے بعد باقی کی تمام اجزاء شامل کر لیں اور چمچ کی مدد سے حل کر لیں
ماسک تیار ہونے کے بعد اسے برش یا انگلیوں کی مدد سے چہرے پر لگائیں، جتنی جلد ہو سکے۔
اس کے بعد تھوڑا سا مساج کریں
(ماسک کو چہرے پر پندرہ سے بیس منٹ تک لگا رہنے دیں ( اس ماسک کو لگا کر اگر لیٹ جائیں تو زیادہ بہتر ہو گا
اس کے بعد پانی سے چپرے کو دھو لیں۔
چند ضروری ہدایات
ماسک لگانے سے قبل اپنے چہرے کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
ماسک کو چہرے پر لگانے سے پہلے تھوڑا سا اپنی کہنی پر پندرہ منٹ لگا کر دیکھیں، کہیں کوئی جلن تو محسوس نہیں ہو رہی۔ اگر نہیں تو آپ اسے اپنی چہرے پر لگا سکتے ہیں۔
کوئی بھی ماسک لگانے سے قبل اپنے چہرے کو اچھی طرح دھو لیں۔
ماسک بنانے سے پہلے اس چیز کا دھیان رکھیں کہ تمام اجزاء تازہ ہوں اور ایک بار جب ماسک تیار کر لیں تو جلد سے جلد اسے چہرے پر لگا لیں۔
ماسک چہرے پر لگانے سے قبل اوپر دی گئی تصویر کو اچھی طرح دیکھ لیں، نیچے سے شروع کرنے ہوئے اوپر کی جانب ماسک لگائیں اور انگلیوں کو گول گول گھماتے ہوئے لگائیں۔
گردن سے شروع کرتے ہوئے ماتھے پر لے جائیں۔
ماسک لگاتے وقت اپنے ہاتھوں کے بجائے انگلیوں کے پورکا استعمال کریں
آنکھوں کے گرد ماسک لگاتے وقت بیحد احتیاط کریں کچھ خالی جگہ لازمی چھوڑیں۔ ماسک لگانے کے بعد بہتر ہے کہ کچھ دیر کے لئے آنکھیں بند کر سکون سے لیٹ جائیں اور اپے جسم کو ڈھیلا چھوڑ دیں۔
ماسک کو بہت دیر تک چہرے پر لگا نہ رہنے دیں اگر چہرے پر لگنے کے بعد کسی قسم کی جلن محسوس ہو تو فوری طور پر چہرہ دھو لیں۔
ماسک کو چہرے سے صاف کرنے کے لئے صرف پانی کا استعمال کریں کسی قسم کے کلینزر یا کریم کا استعمال نہ کریں۔ اور اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ پانی کا درجہ حرارت آپ کی جلد کے حساب سے ہو، بہت ٹھنڈا یا بہت گرم پانی کا استعمال کرنے سے اجتناب کریں۔
مثال کے طور پر چکنی جلد کے لئے گرم پانی بلکل ٹھیک نہیں ہے مگر اس کے بر عکس خشک جلد کے افراد گرم پانی سے چہرہ دھونے پر بہتر محسوس کرتے ہیں ۔
ایک بار جب ماسک دھو لیں اس کے بعد کوئی موئسچرائزنگ کریم چہرے پر لگا لیں۔
یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے ۔