ان دنوں بولی وڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جیکولین فرنینڈس افواہوں کی زد میں ہیں۔ جیکولین فرنینڈس نے سدھارتھ ملہوترہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس قسم کی خبروں کیلئے آسان شکار ہیں۔
بھارت کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ ادکارہ جیکولین کا کہنا ہے کہ ظاہر سی بات ہے لوگ ان ہی باتوں پر اعتبار کرتے ہیں جن پر وہ کرنا چاہتے ہیں، اور وہی لکھتے ہیں جو انکی خواہش ہوتی ہے۔
جیکولین کا مزید کہنا تھا ان افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی ان افواہوں کے حوالے سے کوئی صفائی پیش کرنے کی ضرورت ہے میں غیر شادی شدہ ہوں اس لئے اس قسم کی افوہوں کیلئے آسان شکار بھی ہوں۔
بشکریہ ہندوستان ٹائمز