شائع 23 جولائ 2016 02:07pm

ارباز خان ان دنوں کس خاتون کے ہمراہ دیکھے جا رہے ہیں؟

بولی وڈ اداکار ارباز خان اپنی اہلیہ ملائکہ اروڑا سے راستے جدا ہونے کے  بعد ان دنوں گوا میں ییلو مہرہ نامی لڑکی کے ہمراہ دکھائی دے رہے ہیں۔

ارباز خان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر واضح طور پر ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصاویر میں وہ سیر و تفریح کرتے خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں۔

ارباز نے تصاویر کے علاوہ انسٹاگرام پر “Go With Flow” کے عنوان سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ ساتھ ہی ایک کولاج پکچر "پیار کیا تو ڈرنا کیا" کے عنوان سے اپنے انسٹاگرام پر لگائی ہے جس میں ییلو مہرہ کو بھی ٹیگ کیا گیا ہے۔

جبکہ ییلو مہرہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مطابق وہ ایک ماڑل، شیف اور انٹیریئر ڈزائنر ہیں۔ زرائع کے مطابق یہ دونوں پہلی دفعہ ایک ساتھ نہیں دیکھے گئے اس سے قبل گوا میں ایک پارٹی میں بھی دونوں کو ساتھ دیکھا گیا تھا۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

Read Comments