سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے

شائع 27 دسمبر 2015 05:40am

لاڑکانہ :سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی آٹھویں برسی آج منائی جارہی ہے ۔مرکزی تقریب گڑھی خدابخش میں ہوگی ،جس کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،ملک بھر سے قافلے گڑھی خدابخش پہنچ رہے ہیں ۔

سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے حوالے سے گڑھی خدابخش میں تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں ،برسی میں شرکت کیلئے ملک بھر سے جیالے بی بی کے مزار پر پہنچ رہے ہیں ،برسی کی تقریب سے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو سمیت مرکزی رہنما خطاب کرینگے ،ملک بھر سے کارکنوں کی آمد کیلئے جگہ جگہ کیمپ قائم کیے گئے ہیں ۔برسی کی سیکیورٹی کے لئے سات ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے ،مزار کے راستوں پر جدید مشینیں ،واک تھرو گیٹس بھی لگائے گئے ہیں ۔

Read Comments