Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:مظفرآباد میں وادی نیلم سے آنے والی تیز رفتار بس حادثے کا شکار ہوگئی،22 مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق، وادی نیلم سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس کموڑی کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔جس کے نتیجے میں 22 مسافر زخمی ہوگئے۔
تمام زخمیوں کوسی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔