Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیوایم کے گرفتار رہنما وسیم اختر سے تفتیش کیلئے پولیس کی 7رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ،تفتیشی ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی افتخار لودھی کریں گے،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، تفتیشی ٹیم تھانہ سچل اور تھانہ ملیرسٹی میں درج مقدمات میں وسیم اختر سے تفتیش کرے گی تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی ائیرپورٹ تھانہ افتخار لودھی ہوں گے۔
ٹیم کے ممبران میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن کے انسپکٹر غلام مجتبیٰ باجوہ، سکھن تھانے کے انسپکٹر نذر محمد منگریو، سچل تھانے کے انسپکٹر قاضی امتیاز علی،انسپکٹر ملیرسٹی نصیرالدین مروت، سب انسپکٹر چوہدری محمد اسلم اور سب انسپکٹر محبوب الہی شامل ہیں۔