Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد :اسلام آباد میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 16مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا ۔
وفاقی پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھانہ ترنول کے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گرفتارافراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔
آپریشن سیکٹرایف 17 اور اس کے ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ۔ اس دوران اسی گھروں کی تلاشی بھی لی گئی جبکہ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ۔