سابق صدرآصف زرداری سے سینیٹر رحمان ملک کی ملاقات

شائع 24 جولائ 2016 07:50am

دبئی :سابق صدرآصف علی زرداری سے سینیٹررحمان ملک نے دبئی میں ملاقات کی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری سے سینٹررحمان ملک نے دبئی میں طویل ملاقات کی۔

  ملاقات میں دنیا میں بڑھتی دہشت گردی کے واقعات اورآزاد کشمیرکے الیکشن زیربحث رہے۔ رحمان ملک نے آصف علی زرداری کوملک کی موجودہ اور آنے والی سیاسی صورتحال پربریفنگ دی۔

 دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں دہشت گردی اور مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی بھی مذمت کی۔

Read Comments