Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دبئی:ملکی سیاسی صورتحال اوررینجرزاختیارات پرپیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج دبئی میں ہوگا،کراچی ٹارگٹڈ آپریشن اوررینجرزاختیارات پراہم فیصلوں کا امکان ہے۔
موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پردبئی میں پیپلزپارٹی کا اہم ترین مشاورتی اجلاس آج ہورہا ہے،اجلاس میں پانامالیکس پررابطہ عوام مہم چلانے رینجرزکے قیام اوراختیارات میں توسیع اورسندھ اسمبلی سے توثیق کے معاملے پراہم فیصلوں کا امکان ہے۔
دبئی مشاورت میں آزاد کشمیرانتخابات میں شکست کے اسباب اورتحفظ پاکستان ایکٹ کی مدت ختم ہونے اور پاناماپیپرزکی تحقیقات کے لئے صوبائی اسمبلیوں سے قراردادیں منظورکرانے پربھی مشاورت ہوگی۔
دبئی اجلاس میں بلاول بھٹوزرداری، سابق صدرآصف علی زرداری فریال تالپور،فاروق ایچ نائک وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ بھی شریک ہوں گے۔
وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کورکمانڈرکراچی سے ہونے والی ملاقات اوررینجرزاختیارات پرہونےوالی مشاورت پرگزشتہ شب آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیا۔