اسلام آباداورراولپنڈی میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 09:05am

اسلام آباد:مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری،اسلام آباد،راولپنڈی اور گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

اسلام آباد،راولپنڈی اورگردونواح میں موسلادھاربارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے،جڑواں شہروں اور مضافاتی علاقوں میں مون سون  بارشوں کے ساتھ چلنے والی خوشگوار ہوائوں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

https://youtu.be/Y0rJNbj7R-w

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راولپنڈی،گوجرانوالہ،لاہور،سرگودھا،فیصل آباد،بہاولپور،مالاکنڈ ،ہزارہ، کوئٹہ،ژوب،سبی،نصیرآباد،قلات،اسلام آباد،فاٹا،گلگت بلتستان اورکشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ  بارش کا امکان ہے۔

بالائی علاقوں میں موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے ۔

Read Comments