کراچی:گھرمیں گیس لیکج سےدھماکا، خاتون جاں بحق،7افرادزخمی

اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 05:47am

کراچی میں لیاری کے علاقے مٹھادرکے ایک گھرمیں گیس لیکج ہونے سے دھماکاہوگیا، جس سے ایک خاتون جاں بحق اور 7افراد زخمی ہوگئے۔

  لیاری کے علاقے مٹھادرکے علاقے میں  ایک گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے زوردار دھماکا ہوگیا ،جس سے ایک خاتون موقعے پر ہی جاں بحق ہوگئی اور دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے،  زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال پہنچا دیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گھرمکمل بند ہونے کی وجہ سے چولہے سے گیس لیک ہوتی رہی اورزوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے گھرکے ایک حصے کو بھی نقصان پہنچا۔

 دوسری جانب سولجر بازار پولیس نے کارروائی کے دوران 3 ملزمان گرفتارکرلیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ منشیات اور چھینی ہوئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔

Read Comments