Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
دبئی:پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے مراد علی شاہ کو نیا وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی توثیق کردی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کیلئے شارٹ لسٹ ہونے والے مراد علی شاہ کا سندھ کے اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں،جس نے سندھ پر سیاسی حکمرانی کی،مراد علی شاہ 11 اگست 1962 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔
مراد علی شاہ سابق وزیراعلیٰ سندھ سید عبداللہ شاہ کے صاحبزادے ہیں،مراد علی شاہ بحیثیت پرفیشن ایک انجینئر ہیں،1986 میں این ائی ڈی یونیورسٹی سے انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کی اور سٹین فورڈ یونیورسٹی کیلی فورنیا سے 1993میں اکانامک سسٹم انجیئنرنگ کی ڈگری حاصل کی۔
انہوں نے اپنے کیرئیر کاآغاز 1986 میں واپڈا میں جونیئر انجنئیر کی حیثیت سے شروع کیا۔سید مراد علی شاہ پہلی بار 2002 میں ممبر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔
وہ کراچی فش ہاربر کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سمیت متعدد سرکاری اہم عہدوں پر بھی فائز رہے۔مراد علی شاہ موجودہ سندھ کابینہ میں وزیرخزانہ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔