شائع 25 جولائ 2016 07:11am

صنم بلوچ  مریم مختار کے روپ میں

لاہور:صنم بلوچ کا شمار پاکستان کی مشہور و معروف اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ادکارہ ہونے کے ساتھ صنم بہترین میزبان بھی ہیں اورطویل عرصے سے نجی چینل سے نشر ہونے والا مارننگ شو ہوسٹ کر رہی ہیں ۔

گزشتہ کافی عرصے سے صنم مارننگ شو میں اتنی مصروف ہو گئی تھیں کہ  اداکاری کیلئے وقت نکالنا نہایت مشکل ہوگیا تھا،مگر اب صنم بلوچ اداکاری کے میدان میں  نئے انداز میں اینٹری دینے کیلئے بالکل تیار ہیں۔

پاکستان کی بہادر بیٹی مریم مختار کی زندگی پر بنائی جانے والی ٹیلی  فلم میں صنم مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں،یہ ٹیلی  فلم پاکستان کے نجی چینل سے نشر کی جائے گی۔

یہاں صنم بلوچ کی مریم مختار کے روپ میں پہلی جھلک پیش کی جارہی ہے۔

بشکریہ:اسٹائل ڈاٹ پی کے

Read Comments