شائع 25 جولائ 2016 07:43am

دیپیکا  کے انوکھے بیان نے کردیا کرینہ کو پریشان

ممبئی:حال ہی میں بولی وڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی جانب سے دئیے گئے بیان کہ 'نہ میں شادی کروں گی اور نہ میں امید سے ہوں' نے سیف علی خان کی بیوی اور بولی وڈ کی بیگم کرینہ کپور خان کو سخت ناراض کردیا۔

بولی وڈ لائف ڈاٹ کام کے مطابق  اس بیان پر کرینہ نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'دیپیکا نے اپنی سگائی اور شادی کی افواہوں کی سخت الفاط میں تردید کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میری والدہ بننے کی خبر کی  میڈیا نے اتنی زیادہ کوریج کی ہے کہ اسےقومی مسئلہ بنادیا ہے،دنیا کی تمام خواتین مائیں بنتی ہیں ،یہ ہی دنیا کا دستور ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ماں بننا نارمل  اور عام سی بات ہے ،ہم 2016 میں جی رہے ہیں نہ کہ 1800 میں کہ کسی اداکارہ کی ماں  بننے کی خبر سب کیلئے حیرانی کا باعث بنے۔

آج کے زمانے میں لوگ پہلے سے زیادہ تہذیب یافتہ ہوگئے ہیں ،میں میڈیا کے رویے سے تنگ آگئی ہوں ،میری ماں بننے کی خبر کو لوگوں نے موت اور زندگی کا مسئلہ بنادیا ہے۔

Read Comments