Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
لاہور:پنجاب کے 9اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا اغاز کردیا گیا،صوبے کے 5سال سے کم عمر 30لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ،صوبے بھر میں بچوں کو خطرناک مرض سے بچانے کے لیے سہ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکیا گیا ہے،صوبے کے 9اضلاع میں مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جارہے ہیں۔
جن میں ڈیرہ غازی خان،مظفرگڑھ،لیہ راجن پور،رحیم یارخان،بھکر،میانوالی،راولپنڈی اور ملتان شامل ہیں ۔411یونین کونسلز میں 5سال سے کم عمر 30لاکھ 49713بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔
جس کیلئے 7 ہزار 910 ٹیمیں گھر گھر جاکر اورشہر کے داخلی وخارجی راستوں پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔