Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
سکھر:اعتزاز احسن کہتے ہیں سندھ حکومت کی رینجرز اختیارات پر کوئی شرط نہیں،کارروائی سے قبل رینجرز وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لے۔اعتزا احسن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے خودمختار ہیں ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت نے کوئی شرط نہیں لگائی بلکہ مطالبہ صرف یہ ہے کہ کارروائی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انیس سو نواسی میں بینظیر بھٹو نے پنجاب میں دو سیکریٹریز لگائے تھے تو نواز شریف نہ یہ کہہ کر افسران کو واپس بھیج دیا تھا کہ وفاق نے صوبے پرچڑھائی کے لیے ہاتھی بھیج دیے ہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ادارے حدود میں رہیں گے تو ملک پھولے اور پھلے گا۔
سکھر:اعتزاز احسن کہتے ہیں سندھ حکومت کی رینجرز اختیارات پر کوئی شرط نہیں،کارروائی سے قبل رینجرز وزیراعلیٰ کو اعتماد میں لے۔
اعتزا احسن نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبے خودمختار ہیں ان کا کہنا تھا کہ رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت نے کوئی شرط نہیں لگائی بلکہ مطالبہ صرف یہ ہے کہ کارروائی سے قبل وزیراعلیٰ سندھ کو اعتماد میں لیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ انیس سو نواسی میں بینظیر بھٹو نے پنجاب میں دو سیکریٹریز لگائے تھے تو نواز شریف نہ یہ کہہ کر افسران کو واپس بھیج دیا تھا کہ وفاق نے صوبے پرچڑھائی کے لیے ہاتھی بھیج دیے ہیں۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ادارے حدود میں رہیں گے تو ملک پھولے اور پھلے گا۔