Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
مظفرآباد:مقبوضہ کشمیر میں آج کرفیو کا مسلسل سترہواں دن ہے، وادی میں کھانے پینے کی اشیاء ناپید ہوگئیں ہیں۔ جموں اینڈ کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کا کہنا ہے بھارتی حکومتی عہدیداروں کا کشمیر کے دورے پر آنے سے کشمیریوں کے جذبات نہیں بدلیں گے۔
مقبوضہ کشمیر میں سترہویں روز بھی کرفیو برقرار ہے،مسلسل کرفیو کے باعث کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت ہے،کرفیو زدہ علاقوں میں کشمیری فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے تیسرے ہفتے وادی میں موبائل فون اور دیگر مواصلاتی رابطے منقطع ہیں،ادویات دستیاب نہ ہونے پر مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ کی کشمیر یاترا اور معصوم کشمیریوں کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلی کے مگر مچھ کے آنسو بھارتی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔
یاسین ملک نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو قتل کرنا اور قتل کا الزام دوسروں پر ڈال کر انجان بن جانے جیسے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد پر ضرب نہیں لگائی جاسکتی۔
یاسین ملک نے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ نے کشمیر آنے سے قبل قاتلوں کو کلین چٹ دیدی تھی۔ لہذا ان کے دورے نے صرف یونفارم پہنے قاتلوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔