مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ جاری

شائع 27 دسمبر 2015 10:46am

لاہور:لاہور کے مقامی ہوٹل میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں مبینہ اغواء اور زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ، ہوٹل کے مینجر سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ میں نامزد چھ ملزمان محمد عمر،امیر،قمر الزمان،خالد،بلال اور عبدالمجید کو گرفتار کر لیا ہے۔جبکہ مرکزی ملزم عدنان ثنااللہ سمیت پانچ ملزمان مفرور ہیں،جن کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عدنان ثناء اللہ مسلم لیگ کا کارکن ہے اور لیگی رہنماوٴں کے ساتھ اسکی تصاویر بھی منظر عام پر آئی ہیں،ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق مرکزی ملزم سمیت دیگر ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جا ئے گا۔

Read Comments