شائع 25 جولائ 2016 02:43pm

امریکی باکس آفس پر فلم اسٹار ٹریک کی دھوم

نیویارک:امریکی باکس آفس پر ہالی ووڈ فلم اسٹار ٹریک چھاگئی۔ ریلیز ہوتے ہی پہلی پوزیشن سنبھال لی۔ اسٹار ٹریک بیونڈ پانچ کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر کما کر سرفہرست ہے ۔

مشہور سائنس فکشن فلم اسٹار ٹریک بیونڈ شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ فلم نے پانچ کروڑ چھیانوے لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے ۔

اسٹار ٹریک بیونڈ فلم فرینچائز کا تیرہواں حصہ ہے فلم کی کہانی انسانوں اور خلائی مخلوق کی جنگ کے گرد گھومتی ہے جس میں دونوں ایک دوسرے کو زیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

دوسرا نمبر نئی اینی میٹڈ فلم دی سیکریٹ لائف آف پیٹس کا مقدر بنا جس میں ایک شرارتی خرگوش اپنے مالک کی توجہ حاصل کرنے کیلئے دیگر پالتو جانوروں کو تنگ کرتا ہے۔ فلم نے دو کروڑ تیرانوے لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ہے ۔

ہارر کامیڈی کا تڑکا لئے ہالی ووڈ فلم گھوسٹ بسٹر دو کروڑ سولہ لاکھ ڈالر بٹور کر تیسرے نمبر پر ہے ۔

Read Comments