وزیر اعظم نواز شریف کا کابل دھماکوں پر اظہار افسوس

شائع 25 جولائ 2016 02:48pm

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف  نے افغان صدراشرف غنی کوٹیلی فون کیا ہے اورکابل دھماکوں کی مذمت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ دہشت گرد پاکستان اورافغانستان کے مشترکہ دشمن ہے  ۔ دکھ کی گھڑی میں افغانستان کےساتھ ہیں ۔

وزیراعظم محمد نوازشریف نے افغان صدراشرف غنی کوٹیلی فون کیا اورکابل میں دودھماکوں میں اسی سے زائد قیمتی جانوں کے ضیائع پرشدید افسوس کا اظہارکیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، دہشت گرد پاکستان اور افغانستان کی مشترکہ دشمن ہے ۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف افغانستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ افغان صدراشرف غنی کا اس موقع پرکہنا تھا کہ دونوں ممالک کومسلسل دہشتگردی کا سامنا ہے ، ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اکھٹے ہیں ۔

Read Comments