نیب ہیڈ کوارٹر کے باہرپی ٹی آئی کا احتجاج بدنظمی کا شکار

شائع 25 جولائ 2016 02:51pm

اسلام آباد:اسلام آباد میں نیب ہیڈ کوارٹرز کے باہر پی ٹی آئی کا احتجاج کارکنوں کی بدنظمی کا شکار ہوکر میڈیا کے نمائندوں پر تشدد کی شکل اختیار کرگیا۔

تحریک انصاف کی ریلی نیب ہیڈ کوارٹرز پہنچی تو کارکن آفس کے اندر جانے کیلئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں الجھ پڑے۔ اس دوران انکی میڈیا کے نمائندے سے تکرار بھی ہوگئی ،مشتعل کارکنوں نے میڈیا نمائندوں پر دھاوا بول دیا۔

 واقعے کے بعد ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ تشدد کرنے والے کون لوگ تھے تاہم ایک شخص کی نشاندہی ہوگئی ہے،جس کو کہا ہے کہ میڈیا سے معافی مانگیں۔ نعیم الحق کے مطابق اس واقعے پر پی ٹی آئی بھی تمام میڈیا سے معذرت چاہتی ہے ۔

Read Comments