اپ ڈیٹ 25 جولائ 2016 05:44pm

ورزش نہ کرنے والوں کیلئے خوشخبری

وہ لوگ جو ورزش نہ کرکے بھی فٹ رہنا چاہتے ہیں ان کیلئے خوشخبری۔محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ گرم پانی سے نہانا ورزش کرنے کے برابر مفید ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ بھرپور ورزش کرنے سے جسم گرم ہوجاتا ہے۔ بالکل ایسا تب ہوتا ہے جب آپ گرم پانی سے نہاتے ہیں۔

برطانیہ کی لاف بورو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے اسٹیو فالکنر نے درمیانی عمر کے 2300مرد شرکاء پر 20سال تک مشاہدہ کیا۔

اسٹیو فالکنر نےشرکاء کے ایک گروہ پر گرم پانی سے نہانے کے اثرات کا  مشاہدہ کیا۔ تحقیق کے پہلے حصے میں ، شرکاء کو ایک گھنٹے تک 40ڈگری درجہ حرارت رکھنے والے پانی سے نہلایا گیا ۔ نہانے کے بعد انہیں ہلکی سی غذا دی گئی۔

دوسرے حصے میں ایک گھنٹے تک سائیکلنگ کرائی گئی یہ دیکھنے کیلئے کہ گرم پانی سے نہانے کے اثرات نے کیسے ورزش کے ساتھ کارکردگی دکھائی۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ لمبے دورانیے تک گرم پانی سے نہانا 140کیلوریز جلا دیتا ہے جو آدھا گھنٹا تیز چہل قدمی کے برابر ہے۔

فالکنر کا کہنا تھا کہ سائیکلنگ اوسطاً 630 کیلوریز جلا دیتی ہے، جبکہ گرم پانی سے نہانا اتنی کیلوریز نہیں جلاتی جتنی ورزش جلاتی ہے۔ تحقیق نے بتایا کہ یہ کافی توانائی جلا سکتی ہے۔

فالکنر کے مطابق گرمی کے سبب جسم سے  پروٹینزخارج ہوتے ہیں،اگر چہ ان کے  اخراج کا دیگر سبب یعنی ورزش ، سوزش اور انفیکشن بھی ہو سکتا ہے۔

بشکریہ دی ہندو

Read Comments