اثاثوں کے فرانزک آڈٹ پر عمران خان کو چیلنج

شائع 25 جولائ 2016 05:51pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار  نے اپنے اثاثوں کے فرانزک آڈٹ پر عمران خان کو پھر چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بھی پتہ ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ زکوة اور صدقات کا پیسہ کہاں استعمال کرتے رہے ہیں۔

اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں مردم شماری کانفرنس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ  نیب نے جن تحقیقات میں انہیں بری کیا وہ انصاف کی فتح ہے، انکی پیشہ ورانہ زندگی کے ایک ایک روپے کا حساب موجود ہے ، پھر بھی کوئی احتجاج کرنا چاہتا ہے تو شوق سے کرے یہ اس کا حق ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ فوج کے بغیر مردم شماری نہیں ہو سکتی، مردم شماری عمل میں درکار تعداد میں فوج کی ضرورت ہے جس کی دستیابی ابھی ممکن نہیں ، مردم شماری سے پہلے شماریات ڈویژن کو بھی مزید موثر بنانا ہوگا۔

Read Comments