ایان علی کےوارنٹ گرفتاری کی معطلی میں21 ستمبر تک توسیع

اپ ڈیٹ 26 جولائ 2016 08:59am

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری کی معطلی میں 21ستمبر تک توسیع کردی۔

سپریم کورٹ میں ماڈل ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا حکومت انتقامی حربے استعمال کررہی ہے ۔

جسٹس امیرہانی مسلم نے لطیف کھوسہ سے کہاکہ آپ کے پاس پراپرفورم موجود ہے وہاں کیوں نہیں رجوع کرتے، جس پر لطیف کھوسہ نے بتایا وہاں جائیں گے تو ضمانت منسوخ اور وارنٹ بحال ہوجائیں گے ۔

لطیف کھوسہ نے کہا 14 قتل کرنے کی ایف آئی آر نواز شریف اور شہباز شریف کے خلاف درج ہے لیکن وہ گرفتار نہیں ہوتے اور ملک سے باہر جاتے ہیں۔

عدالت نے کہا آئندہ سماعت 21 ستمبر کو ای سی ایل کیس کے ساتھ ہوگی ۔

Read Comments