شائع 26 جولائ 2016 03:02pm

گوری خان کرینگی رنبیر کپور کا گھر ڈیزائن

زرائع کے مطابق گوری خان ان دنوں انٹیرئر ڈیزائن کے حوالے سے اپنی کتاب بھی تحریر کر رہی ہیں، اور ساتھ ہی اس بات کا بھی خاص خیال رکھا ہوا ہے کہ مقررہ وقت تک رنبیر کے اپارٹمنٹ کا کام مکمل کرلیا جائے۔

گوری اس سے قبل شاہ رخ خان اور اپنے بنگلے'منت' کا بھی انٹیرئر ڈیزائن کیا تھا۔وہ ماضی میں کئی ہائی پروفائل شخصیات کے گھروں کو ڈیکوریٹ کر چکی ہیں۔ ان ہی وجوہات کی بنا پر رنبیر نے گوری خان سے اپنے گھر کا انٹیرئر ڈیزائن کروانے کو ترجیح دی۔ جس کی وجہ سے گوری اور رنبیر کے درمیان دوستی بھی ہوگئی ہے۔

رنبیر اکتوبر تک اپنے اپارٹمنٹ میں شفٹ ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

Read Comments