سندھ:قائم علی شاہ کا وزیراعلیٰ کی حیثیت سے آخری اور مصروف دن

شائع 26 جولائ 2016 05:46pm

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ممکنہ طور پروزارت اعلیٰ کے منصب پرآخری دن مصروف گزارا۔اپنی کابینہ کے صوبائی وزیرخزانہ اورنامزدوزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات میں مختلف امورپرتبادلہ خیال کیا۔لیاقت لائبریری میں لنکن کارنرز کا افتتاح کیا اورخواجہ اظہارالحسن سےانکے والدکےانتقال پرتعزیت کا اظہارکیا۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے آج مصروف دن گزارا۔اپنی کابینہ کے وزیراورممکنہ جانشین مرادعلی شاہ سے وزیراعلیٰ ہاوس میں ملاقات کی۔ملاقات میں صوبے کے مالی امور کے علاوہ دبئی اجلاس کے فیصلوں اورنئی کابینہ کے اراکین کے حوالےسے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبے میں رینجرز کے قیام اورخصوصی اختیارات میں توسیع کے معاملے پربھی بات چیت ہوئی۔وزیراعلی سندھ نےامریکی سفیرڈیوڈ ہیل کے ہمراہ لیاقت لائبریری میں لنکن کارنرزکاافتتاح بھی کیا۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگومیں قائم علی شاہ نےکہا کہ پارٹی نےمشاورت سےفیصلےکئے۔ قیادت کےفیصلے میں کوئی تضاد نہیں،تبدیلی پراعتمادمیں لینےکےسوال پرقائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ سندھ میں پارٹی نے تبدیلوں سے متعلق جوفیصلہ کیا وہ سرخم تسلیم ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کی رہائشگاہ بھی گئے،جہاں انہوں نے ایم کیوایم رہنما سے انکےوالدکے انتقال پرتعزیت کا اظہارکیا۔

صحافیوں سے بات چیت میں قائم علی شاہ نےکہا کہ نئےوزیراعلی کی حمایت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں سے بات ہو سکتی ہے،پہلے بھی حکومت سازی پرسب جماعتوں کواعتماد میں لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مجھے وزارت اعلیٰ کے متبادل کسی ذمہ داری کی پیش کش نہیں کی۔

Read Comments