آئی ایس پی آر کی کراچی میں فوجی جوانوں پر حملے کی تصدیق

شائع 26 جولائ 2016 05:36pm

راولپنڈی :پاک فوج نے کہا ہے کہ کراچی میں شہید کیئے جانے والے دونوں فوجی ، معمول کی ڈیوٹی پر تھے۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کراچی کے علاقے صدر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فوجیوں کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق لانس نائیک رزاق اور سپاہی خادم  شہید ہوئے، یہ دونوں فوجی اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے کہ صدر کے علاقے میں پارکنگ پلازہ کے نزدیک انکی گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔

Read Comments