Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی :سانحہ بارہ مئی دوہزار سات کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اس میں ایم کیوایم قائد الطاف حسین سمیت متحدہ رہنماؤں کو نامزد کردیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردہ ریمانڈ کی تفصیلات آج نیوز کو موصول ہوگئی ہیں۔
وسیم اختر، ارکان سندھ اسمبلی کامران فاروقی، محمد عدنان نامزد کو سانحہ بارہ مئی دوہزار سات کے مقدمات میں نامزد کردیا گیاہے۔ملزمان میں اسلم عرف کالا، شجاعت علی ہاشمی، عمیر صدیقی
فرحان شبیر عرف ملا، ساجد شٹرو، جنید بلڈاگ سمیت تیرہ ملزمان بھی شامل ہیں۔
ایم کیوایم قائد کو تھانہ ایئرپورٹ میں درج مقدمےمیں نامزد کیا گیا۔تھانہ ایئرپورٹ میں درج سات مقدمات میں ملزمان کو نامزد کرکے تفتیش میں تیزی آگئی، تفتیشی رپورٹ کے مطابق دوران تفتیش وسیم اختر کی نشاندہی پر پر ملزم اسلم اور کالا کو گرفتار کیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسلم عرف کالا کو گلزار ہجری کے ایک اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا، تفتیشی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کے فلیٹ سے ایک رپیٹر، کلاشنکوف، پستول اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں۔