Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے وسیم اختر سے منسوب خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زیرحراست نامزد میئر وسیم اخترنے کسی قسم کا کوئی اعترافی بیان نہیں دیا۔ ان سے متعلق چینلز پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ وسیم اختر پر مختلف الزامات ایم کیوایم کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور ایم کیوایم کو دیوار سے لگایا جارہا ہے۔
بارہ مئی کو پولیس کو کام سے روکنے کی من گھڑت الزام لگانے والے بتائیں کہ27دسمبرکو پولیس کس کے حکم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی۔