جماعت اسلامی کا29جولائی کواسلام آباد میں اےپی سی بلانےکااعلان

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2016 05:43am

لاہور:جماعت اسلامی پاکستان نے 29جولائی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ 31 جولائی کو لاہور اور 4 اگست کو کراچی میں خواتین کشمیر ریلی نکالی جائے گئی۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک بھارتی مظالم کے باوجود کمزور نہیں ہوئی،پاکستان کے حکمران اور پالیسی ساز بھارت کی شاطرانہ چالوں میں الجھ جاتے ہیں،بھارت سے ثقافتی،تجارتی اور بے بنیاد دوستی کو مسئلہ کشمیر کے حل سے وابسطہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر سے فوج واپس نکالے اورگرفتار کشمیریوں کو رہا کرے۔ غیر روایتی ہتھیاروں کے استعمال کو ختم کیا جائے ورنہ بھارت کے رویئے سے خوفناک عسکری جنگ چھڑ سکتی ہے جو خطے کے لیے خطرناک ثابت ہوگی۔

Read Comments