Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی کے علاقے لائنزایریا دھوبی گھاٹ میں رینجرز نےسرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا،ڈالمیا اور گلستان جوہر میں فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
رات گئے کراچی کے علاقے لائنز ایریا،دھوبی گھاٹ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا،آپریشن کے دورارن علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردیئے گئے،گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
لائنز ایریا،ڈالمیا اور گلستان جوہر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
گارڈن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ،گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔