Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اسلام آباد:مون سون بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا،اسلام آباد،راولپنڈی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
اسلام آباد،راولپنڈی اورگردونواح میں موسلادھاربارش سے موسم سہانا ہوگیا ہے،جڑواں شہروں اور مضافاتی علاقوں میں مون سون بارشوں کے ساتھ چلنے والی خوشگوارہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد،بالائی پنجاب،بالائی خیبرپختونخوا،فاٹا اورکشمیرمیں اکثرمقامات جبکہ جنوبی پنجاب کے علاوہ ڈی آئی خان،بنوں،ژوب،قلات،میرپور خاص اورگلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
بالائی علاقوں میں موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اورپہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔