کراچی میں آرمی کےجوانوں پرحملےمیں 4افراد ملوث ہیں،رپورٹ

اپ ڈیٹ 27 جولائ 2016 07:42am

کراچی:کراچی میں آرمی کے جوانوں پر حملے میں 4 افراد ملوث ہیں۔ تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان تھیلی میں اسلحہ چھپا کر لائے تھے،گاڑی پر8فائرکئے گئے تاہم  خول نہیں ملے۔

کراچی کے علاقے صدرپارکنگ پلازہ کے قریب گزشتہ شام دہشت گروں نے پاک فوج کے جوانوں کو اپنا نشانہ بنایا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق،حملے میں 4افراد ملوث ہیں جو 2موٹرسائیکلوں پر سوار تھے،چاروں ملزمان نے ہیلمیٹ پہن رکھے تھے، ملزمان نے فوجی جوانوں پر بائیں طرف سے 8 فائرکیے۔جس میں سے 2 گاڑی کو اور 6 جوانوں کو لگے۔

ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان اسلحہ تھیلی میں چھپا کر لائیں تھے۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول نہیں ملے۔ البتہ گولیوں کے 3 سکے ملے ہیں۔

Read Comments