Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
پشاور:پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسلا دھاربارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،صوابی اور ایبٹ آباد میں کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی بالا آخر سچ ثابت ہوگئی، پشاور شہر اور گرد و نواح میں علی الصبح گرج چمک کے ساتھ بادل جم کربرسے۔ جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ گرمی کے ستائے شہریوں نے بھی سکھ کا سانس لیا۔
ایک طرف تو باران رحمت نے موسم حسین بنایا تو کہیں یہ زحمت بھی بنی۔ بارش کا پانی چلڈرن اسپتال حاجی کیمپ میں داخل ہوگیا جس سے مریضوں اور ان کے ساتھ آئے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،بارش کے باعث کئی نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئےِ۔
صوابی اور ایبٹ آباد میں بھی بارش سےسیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، پانی کے باعث جہانگیرہ صوابی روڈ امبارکے مقام پر بند ہو گیا۔
محکمہ موسمیات نے پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔
اُدھر پی ڈی ایم اے نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظرمقامی انتظامیہ کو تمام تر حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔