Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
رحیم یار خان:رحیم یار خان میں شکار سے منع کرنے پر شکاریوں نے بندوق کے بٹ مار مار کر محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کو زخمی کردیا،پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار سمیت چار شکاریوں کو حراست میں لے لیا۔رحیم یار خان کے علاقے چولستان میں بھاگلہ اور جمعہ خان چیک پوسٹ کے قریب شکاری غیرقانونی شکار میں مصروف تھے،محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے روکا تو شکاریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی گاڑی کو ٹکر مار دی،اور محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کو بندوق کے بٹ مار مار کر زخمی کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چار شکاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لئے جانے والوں میں پیپلزپارٹی کے یونین کونسل چیئرمین کے امیدوار حمیدالدین خان،غلام حسین شر،انکا بیٹا جاوید اور سمیع اللہ شامل ہیں، شکاریوں کے قبضے سے شکار کی ہوئی مادہ ہرن،اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔
رحیم یار خان:رحیم یار خان میں شکار سے منع کرنے پر شکاریوں نے بندوق کے بٹ مار مار کر محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کو زخمی کردیا،پیپلزپارٹی کے یوسی چیئرمین کے امیدوار سمیت چار شکاریوں کو حراست میں لے لیا۔
رحیم یار خان کے علاقے چولستان میں بھاگلہ اور جمعہ خان چیک پوسٹ کے قریب شکاری غیرقانونی شکار میں مصروف تھے،محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے روکا تو شکاریوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی گاڑی کو ٹکر مار دی،اور محکمہ وائلڈ لائف کے ایک اہلکار کو بندوق کے بٹ مار مار کر زخمی کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر چار شکاریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔
حراست میں لئے جانے والوں میں پیپلزپارٹی کے یونین کونسل چیئرمین کے امیدوار حمیدالدین خان،غلام حسین شر،انکا بیٹا جاوید اور سمیع اللہ شامل ہیں، شکاریوں کے قبضے سے شکار کی ہوئی مادہ ہرن،اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا۔