حامد سعید کاظمی نےضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

شائع 27 جولائ 2016 09:30am

اسلام آباد:حج کرپشن کیس کے اہم کرداراور سابق وفاقی وزیرمذہبی اُمور حامد سعید کاظمی  نے ضمانت کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا،درخواست میں پراسیکیوٹر اسلام آباد کو فریق بنایا گیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور حامد سعید کاظمی کی جانب سے ضمانت کیلئے درخواست سردار لطیف کھوسہ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حامد سعید کاظمی کو 6 سال سزا سنائی، حامد سعیدنے3 سال 8 ماہ سے زیادہ عرصہ جیل میں گزارا، سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل کر چکے ہیں، ٹرائل جاری ہو تو کسی کو مجرم نہیں ٹهہرایا جا سکتا۔

 حامد سعید کاظمی اپنے خلاف پراپیگنڈا کا شکار ہوئے ، حامد سعید کاظمی پر لگے الزامات شواہد سے ثابت نہیں ہوتے، توقع ہے میرا موکل کرپشن کےالزامات سے بری ہو جائے گا جبکہ استدعا کی گئی ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت دی جائے۔

Read Comments