بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو زہر دے دیا

شائع 27 دسمبر 2015 02:58pm

فیصل آباد:فیصل آباد میں بیوی نے مبینہ طور پر آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو زہر دے کر لاش گھر کے صحن میں دفنا دی،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق فیصل آباد کے علاقے کھڑریانوالہ میں بیوی فوزیہ نے دو دن قبل اپنے آشناکے ساتھ مل کر شوہر امین کو زہر دیا، اور لاش گھر کے صحن میں دفنا دی، پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹمارٹم کے لیے الائیڈ اسپتال منتقل کردی۔

مقتول امین مقامی مل میں مزدوری کرتا تھااور اس کے تین بچے ہیں۔ پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔

Read Comments